sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -06-Oct-2023

خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا

دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں الٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا

ڈرتا ہوں دیکھ کر دل بے آرزو کو میں سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو مہمان تو گیا

افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیں لیکن اسے جتا تو دیا جان تو گیا

   13
1 Comments

Mohammed urooj khan

07-Oct-2023 11:05 PM

👌👌👌👌

Reply